Urdu
ذیابیطس سے گزرنے کے تجربے کا قومی سروے انگلینڈ میں مقیم لوگوں کو ٹائپ 1 یا ٹائپ 2 ذیابیطس کے ساتھ زندگی گزارنے سے متعلق تجربے پر رائے دہی کا موقع دیتا ہے۔ ٹائپ 1 یا ٹائپ 2 ذیابیطس میں مبتلا تقریباً 100,000 بالغ افراد کو اس سال سروے میں حصہ لینے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
اگر آپ کو پوسٹ یا ٹیکسٹ میسج کے ذریعے کوئی دعوت نامہ موصول ہوا ہے، تو براہ کرم انگلینڈ میں ذیابیطس کی نگہداشت کی تشکیل کاری میں مدد فراہم کرنے کے لیے اس عمل میں حصہ لیں۔ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے آپ کی تجاویز کا استعمال کریں گے کہ NHS کی ذیابیطس کے لیے فراہم کردہ سروسز اس مرض میں مبتلا لوگوں کی ضروریات کو پورا کر رہی ہیں۔
آپ اردو میں آن لائن سروے میں حصہ لینے کے لیے اس صفحے کے دائیں جانب "اس سروے میں حصہ لیں" پر کلک کر سکتے ہیں۔ اس آن لائن سروے تک رسائی حاصل کرنے کے لیے، براہ کرم اپنے دعوت نامے کے خط پر پرنٹ کردہ 12 حروف پر مشتمل رسائی کا کوڈ درج کریں۔
اس صفحے کے نیچے موجود لنکس پر کلک کرتے ہوئے، آپ درج ذیل دستاویزات کی اردو کاپیاں بھی دیکھ سکتے ہیں:
- سروے کے دعوت نامے کا خط
- اکثر پوچھے گئے سوالات، جن میں ڈیٹا اور رازداری سے متعلق معلومات شامل ہیں
اگر آپ کے کوئی سوالات ہیں یا اس سروے میں حصہ لینے کے لیے مدد درکار ہے، تو آپ کسی نمائندے سے اردو میں بات کرنے کے لیے ہماری ہیلپ لائن 0800 470 2965 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔